لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار‘ اکثر شہروں میں آج برکھا برسنے کی پیشگوئی

Published on July 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

02
لاہور (یو این پی) لاہور اور گردونواح میں علی الصباح برکھا برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور گردونواح میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون ہواو¿ں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیریں سندھ حیدرآباد‘ میرپور خاص ڈویژن‘ شمال مشرقی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن‘ اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پرتیز ہواوں‘ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔کراچی، ہزارہ، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ قلات، ژوب، مکران، سبی، نصیرآباد، سکھر اور شہید بینظیرآباد ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes