شہبازشریف چند دن انتظار کریں حکومت کو لگ پتا جائے گا،پیرحمیدالدین سیالوی

Published on December 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

لاہور(یو این پی): سیال شریف کے سجادہ نشین پیرحمیدالدین سیالوی نے خبردار کیا ہے کہ شہبازشریف چند دن انتظار کریں حکومت کو لگ پتا جائے گا،رانا ثناء اللہ کی حمایت کرکے شہبازشریف نے خود کو بھی گنہگار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیال شریف کے سجادہ نشین پیرحمیدالدین سیالوی  تونسہ شریف پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت ﷺ قانون میں تبدیلی کرنے والوں کیخلاف کاروائی تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ انہوں ں نے کہاکہ شہبازشریف نے مجھ سے وعدہ خلافی کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف راناثناء اللہ کے استعفے کاوعدہ کرکے مکر گئے ہیں۔راناثناء اللہ کی حمایت کرکے شہبازشریف نے خود کو بھی گنہگار کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف چند دن انتظار کریں حکومت کو لگ پتا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes