ناگہانی صورت حال کے پیش نظراداروں کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ڈسٹر کٹ جیل وہاڑی میں فرضی مشق کا اہتمام

Published on December 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

وہاڑی( حمزہ خرم)کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظراداروں کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ڈسٹر کٹ جیل وہاڑی میں فرضی مشق کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک فوج ریسکیو 1122 پنجاب پولیس ایلیٹ فورس سول ڈیفنس فائربریگیڈ اور جیل پولیس نے حصہ لیا فرضی مشق کے حوالہ سے ریسکیو کنڑول روم میں کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری جا ئے وقوعہ پر ریسپانس کیا اور ریسکیو 1122 کے تر بیت یافتہ عملہ نے فرضی مشق میں حصہ لینے والے زخمی اہلکاروں کو بر وقت طبی امداد دیتے ہوئے ریسکیو ایمبو لینس کے ذریعے فوری طور پر منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئردانش خلیل کی ہدایت پر ریسکیو افسران اسٹیشن کوآرڈینیٹرسجاد احمد ناہرہ،مدثر رمضان ، میڈیا کوارڈینیٹر محمد طارق رشید میڈیا فوکل پرسن محمد عظیم نے شرکت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes