ٹھٹھہ،سسی پنوں کی لازوال داستان سے منسلک بھمبور کے قدیمی آثاروں کے بارے میں مزید تحقیق کیلئے کھدائی

Published on December 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 896)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ ضلع کی تاریخی ،سسئی پنوں کی لازوال داستان سے منسلک بھمبور کے قدیمی آثاروں کے بارے میں مزید تحقیق کے لیئے عالمی آرکیالاجی ماہرین کی ٹیم کی نگرانی میں تحقیق کے لیئے کھدائی کا کام جاری ہوگیا ہے،اٹلی اور روم سمیت دنیا کی تین عالمی مانی ہوئی یونیورسٹیوں کے محکمہ آرکیالاجی سندھ کے عملداروں کے ساتھ بھمبور کے ایک اور حصے میں کھودائی کا کام شروع کردیا ہے جس میں آرکیالاجی ماہرین سائمن،الیگزر اور محکمہ سندھ کے عملدار ناہید ظہرہ اور خیر محمد قریشی کی نشاندہی پر بھمبور کے تاریخی ورثاء پر کھڈائی شروع کردی گئی ہے جس میں مزید قدیمی نواردات ملنے کی امید ہے، اس سلسلے میں 2013 سے ایک عالمی ادارے کی تعاون سے ہر سال موسم سرما کے ڈسمبر اور جنوری ماہ میں کھدائی کرائی جاتی ہے، جس کے تحت پچھلے چار سالوں سے ماہرین کو کھدائی کے دوران نئے آثار،انسانی ڈانچے اور مٹی اور پتل کے برتنوں کے ٹکڑے بھی ملے ہیں جن کے بارے میں ماہرین نے بھمبور میں ظاہر ہونے والے قدیمی آثاروں کو انتہائی پرانے دور کے آثار قرار دیتے ہوئے ہاتھ آنے والے انسانی ڈانچوں سمیت نواردات کی مزید تحقیق کے لیئے روم کی عالمی آرکیالاجی لیبارٹری بھیجا گیا ہے، ماہرین کے مطابق اس کھدائی سے مزید تہذیب اور تاریخ کے بارے میں معلوم کیا جاسکتا ہے ، اس سلسلے میں واضع رہے کے اس سے قبل پہلی بار 1958میں بھمبور میں کھدائی کرائی گئی جس کے بعد 1960 میں انگریز عالمی آکیالاجی ماہر جنرل ایف ای کی جانب سے باظابطہ طور پر کرائی جانے والی کھدائی کے دوران بھمبور کے تاریخی آثاروں کے بارے میں انتہائی اہم حقیقتیں سامنے لائیں گئیں جس کے مطابق بھمبور پر اسلام کے ابتدائی دور سمیت عربوں اور پارسی دور کی تہذیبوں کے آثار ظاہر کیئے گئے جو آج بھی بھمبور کے میوزم میں رکھے ہوئے ہیں ، جبکے اسی کھدائی کے دوران بغیر محرابوں والی مسجد ، قدیم دور کا مندر ،پرانے دور کے شہر کی گلیاں ،کنواں ، اور دیگر آثار ظاہر کرکے اس کو محفوظ کردیا گیا جو آثار آج بھی بھمبور میں موجود ہیں ۔ 
گجو کے قریب شہزور اور کار میں تصادم،6افراد شدید زخمی
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) گجو کے قریب شہزور اور کار میں تصادم،6افراد شدید زخمی ایک زخمی کو تشویش ناک حالت میں کراچی روانہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گجو کے قریب کراچی سے ٹھٹھہ آنے والی کار مخالف سمت سے آنے والے شہزور ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6افراد شبیر احمد، غوث بخش،پاندی،عنایت الرحمن،ضمیر اور محمد ابراہیم شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری مکلی سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ضمیر احمد کو تشوشیناک حالت میں کراچی روانہ کر دیا گیا گجو پولیس نے شہزور کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔
جھرک شہر کے قریب مسافر وین کو لوٹنے،اور پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان کوسے 3-3 سال قید بامشقت
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)جوڈیشنل مئجسٹریٹ اور فیملی کورٹ کی جانب ایک سال قبل ٹھٹھہ ضلع کے جھرک شہر کے قریب مسافر وین کو لوٹنے،اور پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان کوسے 3-3 سال قید بامشقت اور 25 ہزار جرمانہ،دو غیر حاضر ملزمان کو اشتعاری قرار،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کی عدالت میں ایک سال قبل جھرک شہر کے قریب مسافر وین میں سے لاکھوں کی ڈکیتی اور کیمتی سامال لوٹنے ،اور جھرک پولیس سے مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر گذشتہ دن جوڈیشنل مئجسٹریٹ اور فئملی کورٹ نے دو ملزمان گلزار چاچڑ اور مٹھل بیو کو 3-3 سال قید بامشقت اور 25-25ہزار جرمانہ کی سزا سنادی جبکے دو ملزمان پرویز مہر اور شبیر ماچھی کو عدالت میں پیش نا ہونے پر انکی ضمانت رد کرتے ہوئے اشتعاری قرار دے دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes