حسن روحانی کا امریکہ سے تہران کے خلاف پابندیوں فوری ہٹانے کا مطالبہ

Published on September 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

4
نیویارک ۔۔۔ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کی جانب تہران کے خلاف پابندیوں کو غیر انسانی اور انسانی حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے واشنگٹن سے فوری غیر قانونی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے صدر نے کہا کہ کیا یہ پابندیاں امریکی معیشت‘ امریکی عوام اور سب سے بڑھ کر دنیا کے مفاد میں ہیں؟ ایران کے صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔ ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کے بارے میں حتمی اور جامع معاہدے پر اتفاق رائے پایا گیا ہے۔ ایران کا ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں‘ ہمارا ایٹمی پروگرام صرف توانائی کی پیداوار اور طبق تحقیق کے لئے ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes