عمران خان کی شادی کے چرچے،شیخ رشید سمیت اکثریت کی خواہش کہ کپتان کی شادی جمائمہ سے ہو

Published on January 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری شادی کی خبر سامنے آتے ہی پی ٹی آئی کے کارکنوں سمیت بہت سے پاکستانی صرف اس لیے افسردہ ہو گئے کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ اب ایک بار پھر عمران خان اور جمائما خان کی دوبارہ شادی ہو جائے ۔لوگوں کی اسی ہی خواہش کو شائد شیخ رشید بھی بھانپ گئے تھے ،تب ہی انہوں نے بھرے جلسے میں عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کا مشورہ دیتے ہوئے عوامی بات کہی تھی ۔جب سے جما ئما نے نا اہلی کیس میں عمران خان کو ثبوت دے کر بچا یا تب سے بہت سے پاکستانی سوشل میڈ یا پر اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ اب عمران اور جمائما کو ایک بار پھر قریب آجانا چاہیے لیکن تحریک انصاف کے چیئر مین کی تیسری شادی کی خبر نے یہ خواہش رکھنے والے پاکستانیوں کا دل توڑ دیا ۔پاکستانیوں کی اس خواہش کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ کچھ دن قبل جمائما خان کو بھی اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کرنا پڑا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy