چین کاآزاد مملکت فلسطین کی حمایت کااعلان

Published on December 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چین نے آزاد مملکت فلسطین کی حمایت کا اعلان کردیا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں صدر ِ فلسطین محمود عباس کے نمائندہ خصوصی احمد مجدالانی کے ساتھ ملاقات میں کہاکہمسئلہ فلسطین خطے میں عدم استحکام کا موجب ہے ، مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن ناممکن ہے ، امریکی دھمکیوں کے باوجودجنرل اسمبلی میں القدس قرارداد کی منظوری مشرق وسطیٰ میں امن کی اپیل کے مترادف ہے ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عوامی جمہوریہ چین 1967 میں وضع کردہ سرحدوں کی بنیاد پر دارالحکومت مشرقی القدس کی حامل مملکت فلسطین کے حق میں ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes