نئی حلقہ بندیاں: قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کی مزید 5 نشستیں

Published on December 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 631)      No Comments

پشاور (یواین پی)قومی اسمبلی میں انتخابی ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سمیت 5 نشتوں کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اضافی نشستیں پشاور، سوات، لوئر دیر اور ٹانک کو ملنے کا امکان۔ حتمی فیصلہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد کیا جائے گا۔اس وقت خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 35 ہے۔ نئی حلقہ بندیوں کے ساتھ یہ تعداد 40 ہو جائے گی۔ انتخابی اصلاحات ایکٹ کے تحت خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں میں بھی اضافے کے بجائے ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس وقت ایوان میں جنرل نشستوں کی تعداد 99 ہے۔نئی مردم شماری کے تحت آبادی کے تناسب سے قومی اسمبلی کی ہر نشست 7 لاکھ 91 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کی ہر نشست 3 لاکھ سے زائد آبادی والے حلقے پر مشتمل ہونی چاہئے۔ آبادی کے تناسب سے پشاور میں اس وقت صوبائی اسمبلی کے 11 حلقے ہیں۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد پشاور کو 3 اضافی نشستیں مل جائیں گی جس کے بعد یہ تعداد 14 ہو جائے گی۔ سوات اور لوئر دیر کی ایک ایک نشست میں بھی اضافے کا امکان ہے۔دوسری جانب ایبٹ آباد، صوابی، ہری پور، چارسدہ اور چترال سے ایک ایک صوبائی اسمبلی کی نشست کم ہو جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme