وہاڑی، اسسٹنٹ کمشنر ز کا گنے کے غیر قانونی مراکز خریداری پر کریک ڈاؤن چار مقدمات درج چھ افراد گرفتار

Published on December 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 583)      No Comments

 بورے والا(یواین پی) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی ہدایت پر ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کا گنے کے غیر قانونی مراکز خریداری پر کریک ڈاؤن چار مقدمات درج چھ افراد گرفتار کر لئے گئے8خریداری مراکز کو سیل کر دیا گیا تفصیل کے مطابق خادم اعلی پنجاب کے حکم پر کسانوں کو گنے کی مقررہ قیمت 180 روپے فی من دلانے کے لیے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں کاشتکاروں کا استحصال کرنے والے مراکز خریداری گنا کے خلاف کارروائی جاری ہے ایک رپورٹ کے مطابق ضلع وہاڑی میں کل 50 کنڈے کام کررہے ہیں اب تک23کنڈوں کے خلاف کارروائی کی گئی تین کنڈے منظور شدہ پائے گئے چھ کنڈوں سے مختلف افراد کو نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ انہیں جرمانہ بھی کیا گیا چار کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے اور 8کنڈوں کو سیل کر دیا گیا ضلع کی تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سید آصف حسین ڈشاہ وہاڑی ، راؤ تسلیم اختر بوریوالا اور عبدالغفار میلسی نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes