کسی بھارتی فوجی نے ایل او سی کو عبور نہیں کیا

Published on December 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

راولپنڈی(یو این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کسی بھارتی فوجی نے ایل او سی کو عبور نہیں کیا، بھارت کا دعویٰ شکست خوردہ پروپیگنڈا کاحصہ ہے۔ منگل کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کے الزامات کو مسترد کیا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پار کر کے کارروائی کی، میجر جنرل آصف غفوز نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ اپنے ناظرین کو مطمئن کرنے کے لئے ہے، بھارتی میڈیا اپنے ناظرین کو مطمئن کرنے کے لیے پہلے بھی ایسسے پروپیگنڈے کرتا رہا ہے، کسی بھارتی فوجی نے ایل او سی کو عبور نہیں کیا، بھارت کا دعویٰ شکست خوردہ پروپیگنڈا کا حصہ ہے۔ واضح رہے بھارتی میڈیا نے ایک نیا شوشہ چھوڑ رکھا ہے کہ اس کا ایک فوجی لائن آف کنٹرول کراس کر گیا ہے، بھارت اس سے قبل بھی اس طرح کے دعوے کرتا رہا ہے اور ان کے اس طرح کے جھوٹ کی قلعی خود ان کی فوج ہی کھول دیتی ہے، اور نہ ہی بھارتی فوج اس قابل ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر سرحد پار ہی کر سکے۔ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے انسانی جذبہ کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو اس کی فیملی کے ساتھ ملاقات کروانے کے بعد بھارتی میڈیا پاکستان کی نیک نامی ہضم نہیں ہو رہی، کل ہی کے روز ان کی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے تین جوانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme