چیف جسٹس کا خاتون وکیل کو فون کا نوٹس، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل کالج معطل،توہین عدالت کا نوٹس جاری

Published on December 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی میڈیکل کالجز میں اضافی فیس کے معاملے کی سماعت کے دوران خاتون وکیل کو فون کرنے پرنوٹس لیتے ہوئے وی سی فیصل میڈیکل کالج ڈاکٹرفرید ظفرکو معطل کردیا اور توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دوران سماعت خاتون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل کالج ڈاکٹر فرید ظفر نے زائد فیس وصولی کیلئے فون اور میسجز کئے تھے،اس پر ڈاکٹر فرید ظفر نے کہا کہ میں نے خاتون وکیل کو کوئی فون نہیں کئے جس پر خاتون نے چیف جسٹس کو موبائل فون دکھا دیا۔
اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے وی سی ڈاکٹر فرید ظفر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کل طلب کر لیا، چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح آپ نے عدالت کے احکامات کو نظر انداز کیااورمیرے سامنے جھوٹ بولنے کی جرات کیسے ہوئی؟، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کا ابھی تک کسی جج سے پالا نہیں پڑا تھا،انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر بن کر خود کو گورنر سمجھ رہے ہیں ،جس نے ہراساں کیا اس کا سانس کھینچ لیں گے۔
عدالت نے ڈاکٹر فرید ظفر کو معطل کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا اور کل انہیں اور گورنر پنجاب کے بیٹے کو طلب کر لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes