بورے والا ،کسانوں کو گنے کی فصل کے مقررہ نرخ دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی 

Published on December 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

بورے والا (یواین پی) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ کسانوں کو گنے کی فصل کے مقررہ نرخ دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے مل انتظامیہ کسانوں کو پرمٹ جاری کریں اور پوری قیمت دیں اور غیر ضروری کٹوتیوں سے گریز کریں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی افسران ،کین کمشنر کے نمائندے شوگر مل کے نمائندے اور کسانوں کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی جی مہر امیر بخش ،اے ڈی سی آر خضر حیات ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا راؤ تسلیم اختر ،اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالغفار بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کسان کا استحصال کرنے والے غیر قانونی مراکز خریداری گنا کو برداشت نہیں کیا جائے گا اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات دی جا چکی ہیں اجلاس میں طے کیا گیا کہ ضلع کانیوال میں کام کرنے والی شوگر مل وہاڑی اور خانیوال اضلاع سے75فیصد کماد خریدیں گی جبکہ باقی 25فیصد دیگر اضلاع سے خریدا جا ئے گا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر مل کا خرید ریکارڈ چیک کریں گے اور پرمٹ کے اجراء کا جائزہ لیں گے اور کسی گڑ بڑ کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题