حکومت وکلاء کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے؛گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ

Published on December 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

راولپنڈی(یوا ین پی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے پنجاب ہاؤس اسلام آبادمیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ایک وفد نے ملاقات کی ۔وفد میں ڈائریکٹر لاء ملک ظفر عباس ، صفدر حسین تارڑر،ارشد زمان کیانی، تنویر احمد مغل ، رابعہ اورنگزیب ،اشفاق احمد راجہ ،اور ڈی جی فیڈرل ایمپلائمنٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن وقاص علی محمود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وکلاء وفدنے گورنر کو بار ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل اور وکلاء کے لئے ہاوسنگ فاؤنڈیشن سکیم کی منظور کے بارے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اوراس سلسلے میں اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے وکلاء وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وکلاء کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے پوری طرح کوشاں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ آئین،جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیئے وکلاء برادری کی گراں قدر خدمات اور قربانیاں ہیں ۔. انہوں نے کہا کہ شہریو ں کو انصاف دلانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے وکلاء کاانتہائی اہم کردار ہے۔انہوں نے اس موقع پر وکلاء کے لئے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے قیام کے سلسلے میں درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے لئے متعین کردہ جگہ کے مالکان کو زمینوں کی اچھی آفر دے کر خریدا جائے گایا اس زمین کے متبادل تیار گھر یا پلاٹ دیئے جائیں گے اور اگر ڈویلپمنٹ چارجز ہوئے تو وہ بھی حکومت ادا کرے گی۔گورنر پنجاب نے وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے حکومت اور اعلی حکام کی طرف سے وفد کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy