عید کے تیسرے روز بھی قربانیوں کا سلسلہ جاری

Published on September 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

001
اسلام آباد(یو این پی) پاکستان بھر میں ہزاروں فرزندان اسلام عید الاضحی کے تیسرے دن بھی اللہ تبارک و تعالی کے حضور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ ملک بھر میں آج بھی ہزاروں جانوروں کو سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربان کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں کہیں قصائیوں کی آ بھگت کی جا رہی ہے جبکہ کہیں گھر والوں نے یہ کام خود ہی کرنے کے لئے کمر کس لی ہے۔ جو لوگ قربانی سے فارغ ہو چکے ہیں وہ گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں جبکہ خواتین اس گوشت کو محفوظ کرنے یا پھر طرح طرح کے پکوانوں کے ذریعے اپنے دستر خوان کی شان بڑھا رہی ہیں۔ جن افراد نے گزشتہ روز یہ فریضہ سرانجام دے دیا یا پھر کل اسے نبھانے کا تہیہ کیا ہوا ہے وہ آج مہمانوں کے استقبال اور اپنے دیگر عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ عید کی چھٹیوں سے بھرپور لطف اٹھانے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کر لیا ہے۔ تفریح گاہوں میں آنے والے افراد گھروں سے لذیذ اور چٹ پٹے پکوان تیار کر کے لا رہے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں کام کرنے والا بلدیاتی عملہ عید کی خوشیوں کو اہل خانہ کے ساتھ دوبالا کرنے کے بجائے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے میں مصروف ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes