ملک میں چائنیز کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ نوجوان چائنیز لینگوج سیکھیں : محمد ارشد ہاشمی

Published on December 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 638)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی)ملک میں چائنیز کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ نوجوان چائنیز لینگوج سیکھیں ان خیالات کا اظہار محمد ارشد ہاشمی ہیڈ چائینز لینگوج نمل یونیورسٹی ،فیصل آباد کیمپس نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیاواضح رہے کہ وہ عرصہ دس سال سے کورین،عربی و چائینز زبان کی تعلیم دے رہے ہیں اور نمل یونیورسٹی کے شعبہ چائینز لینگوج فیصل آباد کیمپس کے ہیڈ ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ آخر کار اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کا ستارہ پوری دنیا پر عروج حاصل کرے گا اس لئے نوجوانوں کو چاہیے کہ جلد ازجلد چائینز زبان پر عبور حاصل کریں تاکہ رواں سال سے چائینز کمپنیوں میں ملازمت حاصل کر سکیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنا زیادہ سی۔پیک میں انویسٹمنٹ کا حجم ہے اتنا ہی زیادہ ملک میں ملازمتوں کے مواقع بھی موجود ہیں اسی لئے حکومتی سطح پر چائنیز زبان سیکھائی جا رہی ہے، انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت نمل یونیورسٹی ایک واحد ادارہ ہے جو کہ چائینز زبان کی تعلیم اور تدریس کے لئے طلبا کو بہترین اور معیاری مواقع فراہم کررہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题