سال 2018ء غیر معمولی چیلنجز کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے؛ آرمی چیف

Published on January 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments

راولپنڈی(یو این پی) : جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کی روح کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، چیلنجز کو مواقعوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سال 2018ء کی آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2018ء غیر معمولی چیلنجز کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 2018ء میں اندرونی اور بیرونی سطح پر ملک کو چیلنجز درپیش ہوں گے، ان چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے پاکستان کے جذبے کی طاقت کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، کچھ کام ہم کر چکے ہیں۔ باقی کا کام ہم کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy