میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے نااہل انتظامیہ کے باعث تاریخ کا قدیمی شہر ٹھٹھہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا 

Published on January 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے نااہل انتظامیہ کے باعث تاریخ کا قدیمی شہر ٹھٹھہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ،ایڈمنسٹریٹر کی جانب شہر کے ترقیاتی کام رشتیداروں میں تقسیم،شہر کی ہر گلی، محلہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،ایڈمنسٹریٹر نے آفیس میں بیٹھنا چھوڑ دیا، گندگی کے باعث شہریوں میں ملیریا کی بیماری عام ہوگئی،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی عدم توجھہ کے باعث سندھ کا تاریخی شہر ٹھٹھہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے،میونسپل کمیٹی کے عملے کا شہر میں صفائی کے نام پر مخصوص سیاسی لوگوں کے گھروں کے آگے صفائی کا نظام درست رکھنے کے علاوہ عام شہریوں اور محلوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے، ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر خلیفہ نظیر نے شہر کے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے اپنے رشتیداروں میں تقسیم کر رکھے ہیں ،اس سلسلے میں ذرائع کے مطابق ترقیاتی کاموں میں شیرازی محلے سے ماڑواری محلے تک ڈالنے والے پانی کے پائیپ لائین کے 3کروڑ کے ٹھیکا بھی ایڈمنسٹریٹر کے رشتیدار کو دیا گیا ہے جو پچھلے دو ماہ سے آدھے میں کام چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے اور اس ٹھیکے کا بل بھی پاس ہوگیا ہے ، دوسری جانب ٹھٹھہ شہر میں عدم صفائی ہونے کے باعث گلیوں ،محلوں اورشہر کے مختلف چوراؤں پر گندگی کے ڈٖھیر جمع ہوگئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں ملیریا اور دیگر بیماری پھیلنا شروع ہوگئی ہے، اس ضمن میں شہریوں کا کہنا ہے کے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ نے عوامی شکایات کو نا سننے کے لیئے اپنے آفیس میں بیٹھنا چھوڑ دیا ہے اور آفیس میں بد اخلاق لوگوں کو بٹھا دیا ہے جو شہریوں سے بدتمیزی کر تے ہیں ، انکا کہنا تھا کے ایڈمنسٹریٹر سیاسی لوگوں کے ایک فون پر انکے گھروں کے اندر بھی صفائی کرکے دیتے ہیں مگر عام شہریوں کی کوئی بھی داد رساہی نہیں کرتا، ٹھٹھہ کے شہریوں نے وزیر بلدیات اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو فوری ہٹایا جائے اور ایماندار افسر کو تعینات کیا جائے 
سماجی تنظیم پاکستان ھیلپینگ ھینڈز کی طرف کپڑے اور گرم سوٹ تقسیم
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)سماجی تنظیم پاکستان ھیلپینگ ھینڈز کی طرف سے ٹھٹھہ کے یوسی کلری اور سجاول کے سمندری علائقوں کی 200 غریب خواتیں اور 400 بچوں میں کپڑے اور گرم سوٹ فری تقسیم کئیے گئے، تفصیلات کے مطابق ضلعہ ٹھٹھہ اور ضلع سجاول کے پہاڑی اور ساحلی پٹی کے رہنے والے غریب لوگوں کی مستحق خواتین اور غریب بچوں کو پہننے کے لئیے کپڑوں کے تیار سوٹ اور سردیوں سے بچنے کے لئیے گرم کپڑے مفت تقسیم کرنے کے بعد پاکستان ہیلپنگ ھینڈز کی چئیرمین نسیمہ مری اور جنرل سیکریٹری گل حسن جاکہرو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ضلع ٹھٹھہ اور سجاول میں غربت کی شرح بہت زیادہ ہے یہاں لوگ دو وقت کی روٹی اور پہننے کے کپڑے اور رہنے کے لئیے مکان نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی بدتر زندگی بسر کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کے ہم انسانی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور ہم پاکستان ھیلپینگ ھینڈز کے بانی سید آفتاب عابدی کی رہنمائی کا شکر گذار ہیں جنہوں نے ہمیں اس کام کو سرانجام دینے کے لئیے اچھی راہ دکھائی تاکہ ہم خدمت خلق کر کے اپنے رب کو راضی کر سکیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog