ممتا بینرجی کی مغربی بنگال کا نام بدلنے کی تجویز

Published on January 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

نئی دہلی(یواین پی ) مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابینرجی نے صوبے کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کردی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بینرجی نے بنگال کا نام تبدیل کرنے کے سلسلے میں صوبے کا نیا نشان بھی جاری کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت جو پہلے ہی مغربی بنگال کا نام بنگلہ رکھنے کی تجویز پیش کر چکی ہے، لوگو پر شیر کے نشان کے ساتھ بسوا بنگال لکھا ہوا ہے۔ ادھر ممتا بینرجی نے الزام لگایا کہ بی جی پی کی حکومت آسام سے تمام بنگالیوں کو نکالنا چاہتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes