بوریوالہ؛حکومتی پابندی کے باوجودماہ رمضان میں بھکاریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

Published on June 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments


بوریوالہ(یو این پی)حکومتی پابندی کے باوجودماہ رمضان میں بھکاریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ۔تفصیل کے مطابق ضلع وہاڑی میں ماہ رمضان میں بازاروں میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔ ماہ رمضان میں ضلع بھرکے کے بڑے بازاروں میں جہاں بڑی تعداد میں لوگ شاپنگ کرتے ہیں وہاں مانگنے والوں کا بھی رش بڑھ گیا ہے۔ ان افراد کی عمر 10 سے 70 سال کے درمیان ہے۔ نہ صرف بازاروں میں بلکہ بس اڈوں پر بھی یہ لوگ مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ یو ا ین پی کے مطابق ان میں سے چند افراد چھوٹے پیمانے پر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔ پیشہ ور بھکاری رمضان کا فائدہ اٹھاتے ہیں کیونکہ لوگ اس ماہ میں دل کھول کر خیرات کرتے ہیں۔ ان لوگوں کی وجہ سے سیکورٹی کا خدشہ بڑھ گیا، مانگنے پر پابندی کے باوجود یہ لوگ قوانین کو توڑتے ہوئے رش والی جگہوں پر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔شہریوں نے بتایاکہ پولیس کو اس حوالہ سے اہم اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes