سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

Published on January 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 589)      No Comments

ممبئی(یو این پی) سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم 29 جون کو ریلیز کی جائے گی ۔بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کا انتظار شائقین طویل عرصے سے کررہے ہیں۔ فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار رنبیر کپور نے ادا کیا ہے۔ سنجے دت کی زندگی ابتدا ہی سے کئی اتار چڑھا کا شکار رہی ہے۔ وہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل کی ہوا بھی کھاچکے ہیں جبکہ مادھوری ڈکشٹ سمیت بالی ووڈ کی دیگر اداکاراں کے ساتھ معاشقے کی خبروں کے باعث بھی سنجے دت خبروں میں رہے۔مجموعی طور پر سنجے دت کی زندگی کئی دلچسپ نشیب و فراز سے بھرپور ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes