پشاور: رشتہ کا تنازع، نوجوان نے لڑکی کے والد کو قتل کر کے خود کشی کر لی

Published on January 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

پشاور(یو این پی) پشاور میں رشتے کے تنازعے پر نوجوان نے لڑکی کے والد کو قتل اور لڑکی کو زخمی کر دیا۔ واقعے کے بعد نوجوان نے خود کشی کر لی۔پشاور میں علی اکبر نامی نوجوان نے رشتہ نہ دینے پر عمر نامی شخص کے گھر میں داخل ہو کر اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ چاقووں کے وار سے عمر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ باپ کو بچاتے ہوئے لڑکی بھی شدید زخمی ہوگئی۔نوجوان نے واقعے کے بعد موقع پر ہی خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مجروحہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题