عقیدہ ختم نبوت ﷺ اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے ڈاکٹرقبلہ ایاز

Published on January 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

کراچی (یواین پی)عقیدہ ختم نبوت ﷺ اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے تمام اسلامی مکاتب فکر کا اتفاق ہے کہ منکرین ختم نبوت ﷺ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اس مقدس عقیدہ ختم نبوت ﷺ پر سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہئے ان الفاظ کا اعادہ اسلامی نظریاتی کونسل حکومت پاکستان کے چیئرمین قومی امن رابطہ کونسل پاکستان اور ’’کاگف‘‘ کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں بھیج پیر جٹا خیرپور کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی ، سینئر نائب صدر علامہ شفاعت رسول نوری ، صاحبزادہ کامران سرفرازچشتی ، عمران ارشد،خواجہ حبیب ،شیخ حسن ، شفقت حسین، خواجہ آصف، رانا کاشف آفتاب ، محمد جنید احمد ، عارف کلیم اور دیگر شامل تھے وفد نے اسلامی نظریاتی کونسل حکومت پاکستان کے چیئرمین کو عقیدہ ختم نبوتﷺ کے قانون میں ترمیم کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور اسلامی نظریاتی کونسل حکومت پاکستان کے زیر اہتمام ملک میں نفاذ نظام مصطفی ﷺ کے حوالے سے قانون سازی کے لئے تجاویز پیش کیں اس موقع پر ڈاکٹرقبلہ ایاز نے کہا کہ کراچی میں آپریشن سے خون ریزی ختم ہوئی ملک نازک حالات سے گز رہا ہے امریکہ آنکھیں دیکھا رہا ہے بھارت کا عزائم کسی سے پوشیدہ نہیں پاک فوج کی قربانیاں عوام کے ماتھے کا جھومر ہیں ایسے میں پوری قوم کو متحد ہونا ہوگاانہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف نظام مصطفی ﷺ میں مضمرہے اور اس کے نفاذلئے اسلامی نظریاتی کونسل کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں علماء و مشائخ عظام کا کردار ناقابل فراموش ہے وطن عزیز کی سا لمیت استحکام کے لئے ہمیشہ علماء مشائخ اور صوفایہ کرام نے بھر پور کردار ادا کیا ہے جو تاریخ کا روشن باب ہے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں اور ان کے حالیہ اقدامات اور پاکستان کو دی جانے والی دھمکیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ٹرمپ پاکستان کے خلاف عراق ، لبیا جیسے حالات پیدا کرنا چاہتا ہے اور پاکستان پر دہشتگردوں کی حمایت کے نام پر دباؤ بڑھا کر سی پیک اور قومی سلامتی کے خلاف بھارت کا ساتھ دے رہا ہے جو اقوام عالم کے لئے لمحہ فکریہ ہے ٹرمپ حکومت کو قومی امنگوں کے مطابق بھر پور جواب دیا جائے گا اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ہمیں شکست دینا امریکہ کے بس کی بات نہیں انہوں نے کہا کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے اس میں دہشتگردی کی تعلیمات کا کہی ذکر نہیں ہے پاکستان نے دنیا کے امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں ان کا اعتراف کرنے کے بجائے امریکہ کی جانب سے دھمکیاں دینا اور امداد بند کرنا خطے میں انارکی پھیلانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اولیاء کرام ، صوفایہ عظام اور بزرگان دین کی دھرتی ہے کوئی بھی طاقت اس دھرتی کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل قرآن و سنت کی روشنی میں تمام مکاتب فکر کے حوالے سے قانون سازی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی خود مختیاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ، صوفایہ و علمائے کرام اور مشائخ عظام کا اتحاد ناگزیر ہے تاکہ دشمنوں کے عزائم کے مقابلے میں انہیں سیسہ پلائی دیوار ہونے کا ٹھوس پیغام دیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ہمیں سکوط ڈھاکہ سے سبق سیکھنا ہوگا اور اتحاد بین المسلمیں کا پیغام عام کرنا ہوگا انہوں نے جے یو پی کی جانب سے داخلی وحدت کی سلامتی کے حوالے سے دی گئی تجاویز پر فوری طورپر عملد درآمد کرتے ہوئے قومی یکجہتی ، ملکی ا ستحکام ، فرقہ وارنہ ہم آہنگی اور مجموعی امن و امان کے قیام کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل حکومت پاکستان کی زیر نگرانی تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام ، مشائخ عظام پر مشتمل قومی داخلی وحدت کونسل آف پاکستان کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کونسل کے قیام سے وطن عزیز میں دن بدن بڑھتی ہوئی فرقہ واریت ، صوبائی عصبیت دہشتگردی اور تشدد کے خاتمے کیلئے اتحاد بین المسلمین کے پیغام پر عملدرآمد یقینی ثابت ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme