صدر مملکت نے پی ٹی وی جنسی ہراساں سیکنڈل کے ملزمان کو معاف کر دیا

Published on January 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پی ٹی وی کے جنسی ہراساں سیکنڈل کے ملزمان کو معاف کر دیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق سرکاری ٹی وی کی ایک خاتون کیمرہ مین نے متحسب اعلیٰ برائے جنسی ہراساں میں درخواست دائر کی تھی کہ جس کے کی شکایت نمبر نمبر1(249)2016-Fos (Reg)میں بتایا گیا کہ پی ٹی وی کے اسامہ اظہر اور سیف اظہر نے (ن)نامی خاتون کیمرہ پرسن کو نہ صرف نازیبا گالیاں دیں بلکہ تمام ملازمین کے سامنے جسمانی آزار پہنچانے کی بھی کوشش کی تھی، اس حوالے سے ملزمان کی پشت پناہی اور ان کی مدد کرنے کے الزام میں درخواست گزار نے دیگر ملازمین نعمان نیاز، وسیم، سعید اختر، منور، فرخندہ شاہین، مرتضیٰ، افضل چوہدری اور آصف شاہ کو اپنی درخواست میں نامزد کیا تھا۔ شکایت پر وفاقی متحسب جسٹس ریٹائرڈ یاسمین عباسی نے سماعت کی اور متعدد سماعتوں بعد 16 اکتوبر 2017 کو فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان اسامہ اظہر اور سیف اظہر اور دیگر سہولت کاروں کی دو دو سال سروس ضبط اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا تھا۔ ملزمان نے صدر مملکت ممنوں حسین سے سزا کے خلاف اپیل کی تو ایواں صدر میں اپیل کی پے در پے متعدد سماعتیں ہوئی اور تاہم اس مقدمہ کو نمٹاتے ہوئے ملزمان کو بری کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے مقدمہ پر ایک بار ایوان صدر سے رابطہ کریں گی اور اپیل کریں گی کہ ان کے کیس کو سمجھا ہی نہیں گیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ایوان صدر سے فیصلہ میں ملزمان کے والد اظہر لودھی کا نام بھی لکھا گیا ہے جو کہ آئین کے منافی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی میں کرپشن، اقربا پروری اور دیگر جرائم کی سرگرمیوں کے خلاف متعدد انکوائریاں زیر سماعت ہیں اور متعدد انکوائریوں کی زد میں مذکورہ افراد بھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes