ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی مکلی کا مرکزی عیدگاہ مکلی کا دورہ، جاری مرمتی کام اور صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کا جائزہ

Published on April 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی مکلی عبدالکریم کمبھار نے مرکزی عید گاہ مکلی کا دورہ کرکے جاری مرمتی اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملے اور کام کرنے والے مزدوروں کو ہدایت کی کہ عید گاہ کا مرمتی اور رنگ و روغن کا کام معیار کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے تاکہ مکلی اور ٹھٹھہ کے عوام عیدالفطر کے دن عید نماز خوشگوار ماحول میں ادا کر سکیں. انہوں نے کہا کہ عوام کو عید نماز کے دوران وضو کیلئے پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا نہ پڑے- انہوں نے کہا کہ عیدگاہ کی طرف آنے والے راستوں اور شہر کی تمام گلیوں میں جھاڑیوں کی کٹائی اور صفائی ستھرائی کا کام بھی کیا جا رہے تاکہ عوام کو آمد رفت میں آسانی ہو سکے- انہوں نے کہا کہ عوام کو میونسپل سروسز اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے- ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی مکلی عبدالکریم کمبھار نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلیں ہیں اور شہریوں کی بلا تفریق خدمت کرنے میں ہر وقت مصروف عمل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题