فلم میرا پیار ایک سبق آموز فلم ہے جس میں‌میرا رول منفرد اور یاد گار ہوگا مرجان ملک

Published on January 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

لاہور(یواین پی )میری نئی آنے والی فلم میرا پیار ایک سبق آموز فلم ہے جس میں‌میرا رول منفرد اور یاد گار ہوگا ان خیالات کا اظہار اداکارہ مرجان ملک نے یواین پی سے ایک انٹر ویو کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ میں نہ صرف کیمرے کے آگے بلکہ کیمرے کے پیچھے رہ کر بھی شوبز کی دنیا میں‌اپنانام اور مقام بنانا چاہتی ہوں‌مجھے اس بات کا ادراک ہے کہ اس کے لئے مجھے ان تھک محنت کی ضرورت ہے اور میں‌سمجھتی ہوں محنت میں‌عظمت ہے اپنے رول کے بارے میں‌مرجان ملک نے بتایا کہ اردو فلم میں‌میرا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جو گھر سے بھاگ جاتی ہے معاشرے میں‌ایک تنہا لڑکی کس طرح اپنی زندگی کے شب وروز بسر کرتی اور کن کن مسائل کا سامنا کرتی ہے اسی موضوع کو فوکس کیا گیا ہے یقینا شائقین فلم میرے اس کردار کو سراہیں‌گے فلم ڈائریکٹر خرم شہزاد کی میں‌مشکور ہوں‌جنہوں‌نے مجھے اپنی فلم میں ایک اہم رول کے لئے منتخب کیا میں‌انشاء اللہ ان کے معیار پہ اترنے کے لئے اپنے کردار پہ خوب محنت کروں‌گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog