سپریم کورٹ میں تاخیر سے جواب جمع کرانے پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کو 20 ہزار روپے جرمانہ

Published on January 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) دیال سنگھ کالج عمارت کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں تاخیر سے جواب جمع کرانے پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے بینچ نے دیال سنگھ کالج عمارت کیس کی سماعت کی ۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے جواب تاخیر سے جمع کرانے پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کو 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا اور حکم دیا کہ چیئرمین اپنی جیب سے یہ جرمانہ اداکریں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سابق چیئرمین آصف ہاشمی کوبھی نوٹس جاری کررہاہوں، وزارت داخلہ سے کسی کو بلائیں، متروکہ وقف املاک فروخت کرکے آصف ہاشمی کہاں چلاگیا؟ صدیق الفاروق کی تعلیمی قابلیت کیاہے؟ ۔ وکیل نے بتایا کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے گریجویشن کی ہے، چیف جسٹس نے کہا گریجویشن کے ساتھ ان کی سیاسی وابستگی بھی اہم ہے، وکیل نے کہا کہ عدالت صدیق الفاروق کی سیاسی وابستگی کے ساتھ کارکردگی بھی دیکھے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ متروکہ وقف املاک جائیداد پر کل پرسوں اہم فیصلے دے رہے ہیں، سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy