سام سنگ 2014 آئی ایف اے میں سمارٹ آفس پلیٹ فارم متعارف کرائے گا

Published on August 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,040)      No Comments
111
لاہور (یو این پی) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے 2014 آئی ایف اے میں اپنے نئے سمارٹ آفس پلیٹ فارم اورجدید ترین کثیرالمقاصد پرنٹرزمتعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔اس سلسلے میں سام سنگ انتظامیہ 4 ستمبرکوجرمنی کے دارالحکومت برلن میں پریس کانفرنس کے دوران اپنی نئی مصنوعات متعارف کروانے کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ سام سنگ آئی ایف اے میں اپنی پرنٹنگ سلوشنزبزنس کیلئے خصوصی پریس کانفرنس منعقد کرے گی۔قبل ازیں رواں سال CeBIT 2014 میں سام سنگ نے سام سنگ کلاؤڈ پرنٹ کی نمائش کی تھی جس نے ایک سادہ رجسٹریشن عمل کے بعد اپنے موبائل فون کے ذریعے صارفین کوآسانی سے پرنٹ لینے کی سہولت فراہم کی تھی۔ سام سنگ تازہ ترین انٹرپرائزپرمرکوزپرنٹرز اورپرنٹنگ سلوشنزکی رونمائی کا بھی ارادہ رکھتی ہے جودفتری آلات کے ارتکازکوفعال بنائے گی ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题