لہور لہور اے ،مال روڈ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Published on January 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

لاہور (یواین پی) مال روڈ پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرمی ہے اور ” مال روڈ“ کا ہیش ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکے انصاف کیلئے مال روڈ رلاہور پر آج (بدھ کو) عوامی تحریک کی جانب سے احتجاجی جلسہ کیا جا رہا ہے جس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ق لیگ ، پی ایس پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں شرکت کررہی ہیں۔ پورا پاکستان آج کے احتجاج پر نظریں جمائے ہوئے ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب سرگرمی نظر آرہی ہے۔ فیس بک اور ٹوئٹر پر سیاسی کارکنان میں مال روڈ کا احتجاج سب سے گرم ترین موضوع بن چکا ہے ۔ ٹوئٹر پر اس وقت ” مال روڈ“ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes