اسٹرا بیری کھایئے اور فٹ رہئے

Published on January 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 566)      No Comments

\"2\"

نیویارک… اسٹرا بیری ایک ایسا پھل ہے جو صرف غذائی اجزا سے ہی بھر پور نہیں بلکہ اس میں کئی طبی فوائد بھی موجود ہیں۔ اس ذائقے دار پھل پر کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابیری میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو عارضہ قلب سمیت کینسر جیسے کئی مہلک امراض سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسٹرابیری کے بارے میں خوراک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال قوتِ مدافعت بڑھانے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیم اور منرلز جسم کا مدافعتی نظام مربوط بناتے ہیں اور کئی مختلف امراض سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题