آصف زرداری سے حنا ربانی کھر کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published on January 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

لاہور(یواین پی)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے بلاول ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی ، اس موقع سابق رکن قومی اسمبلی غلام ربانی بھی موجود تھے،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog