لاہور ہائیکورٹ، نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراءسے رکاوٹیں ہٹانے کی درخواست پر فل بنچ تشکیل،31 جنوری کو سماعت کرے گا

Published on January 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

لاہور (یواین پی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراءسے رکاوٹیں ہٹانے کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دے دیا جو 31 جنوری کو سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امرا سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے دائردرخواست پرسماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست سماعت کےلئے فل بنچ کو بھجوادی،چیف جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست کی سماعت کیلئے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا جو 31 جنوری کو سماعت کرے گا،بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس شاہد جمیل شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy