کورونا نے مزید 83 افراد کی جان لے لی، وائرس سے 2 لاکھ 37 ہزار489 متاثر

Published on July 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 922 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 83 ہزار 599، سندھ میں 97 ہزار 626، خیبر پختونخوا میں 28 ہزار 681، بلوچستان میں 10 ہزار 919، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 595، اسلام آباد میں 13 ہزار 650 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 419 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题