ٹھٹھہ میں بجلی کا شارٹ فال 16 سے 18 گھنٹے تک پہنچ گیا

Published on January 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی متاثر ہونے لگے،،شہری بلبلا اٹھے
ٹھٹھہ(یوا ین پی … حمیدچنڈ) ٹھٹھہ میں بجلی کا شارٹ فال 16 سے 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی متاثر ہونے لگے،،شہری بلبلا اٹھے،ایس ڈی او واپڈا اور لائین سپرنڈنٹ کی من مستیوں سے عوام پریشان ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہونے کے باوجودصرف ٹھٹھہ شہر میں حیسکو کی من مستیاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں ،غیر اعلانیہ شارٹ فال کا دورانیہ 16سے 18 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے،جس کے باعث شہری زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے ،کارخانوں کے بند ہونے کی وجہ سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بے روزگاری کے سبب فاقہ کشی کا شکار ہونے لگے ہیں ،جبکے گھروں میں بجلی کی بندش کی وجہ سے بچوں کی پڑہائی شدید متاثر ہورہی ہے ، اس ضمن میں شہری بلبلا اٹھے ہیں اور انکا کہنا تھا کے ٹھٹھہ سٹی کے علاوہ اور دیگر علائقوں مکلی،چھتوچنڈ،گجو،جھمپیر،گھاروسمیت دیگر دیہی علائقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دو سے چار گھنٹوں تک ہے مگر صرف ٹھٹھہ سٹی میں دورانیہ طویل ہونے کی وجہ سے کاروبارِ زندگی سخت متاثر ہورہا ہے ، انہوں نے چتاونی دیتے ہوئے کہا کے حیسکوٹھٹھہ کی انتظامیہ نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو شہری سراپہ احتجاج بن جائیں گے جس کی زمیدار حیسکو انتظامیہ ہوگی، جبکے منتخب نمائندے ایم پی اے، ایم این اے سمیت شیرازی گروپ اور پیپلز پارٹی کے اعلیٰ قیادت کی رہائیش ٹھٹھہ سٹی میں ہونے اور شیرازی گروپ کے وفاقی منسٹر ہونے کے باوجود شہریوں کے ساتھ دوہرہ سلوک قابل افسوس ہے،باخبر ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شیرازی گروپ کوالیکشن میں ٹھٹھہ سٹی سے کم ووٹ ملنے اور پیپلز پارٹی کے حمائتیوں کو سزا دینے کے لیے ایس ڈی او واپڈا کو احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题