عمران نے زینب کو کہاں زیادتی کا نشانہ بنایا؟ ایسی جگہ سامنے آ گئی کہ ہر پاکستانی لرز اٹھا

Published on January 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

قصور (یواین پی) معصوم زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے والا سفاک درندہ عمران قانون کی گرفت میں آ چکا ہے جس کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا جبکہ اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔دوران تفتیش ملزم نے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف بھی کیا کہ اس نے زینب کو کس جگہ پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کیا جس کے باعث پوری قوم لرز اٹھی ہے۔ ملزم کے مطابق اس نے زینب سمیت تین لڑکیوں کو کوڑے کے ڈھیر کے قریب یا اسی پر ریپ کر کے قتل کر کے پھینک دیا جہاں سے زینب کی لاش ملی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ”ملزم نہ صرف سیریل کِلر یعنی قاتل ہے بلکہ ایک سیریل پیڈوفائل بھی ہے جو نفسیاتی حد تک بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہے۔ملزم نے دورانِ تفتیش بتایا کہ وہ پکڑے جانے کے ڈر سے بچوں کا گلا گھونٹ کر انہیں موت کے گھاٹ اتارتا تھا۔ ملزم نے دورانِ تفتیش بتایا کہ اس نے پانچ بچیوں کو زیرِ تعمیر گھروں میں ریپ کر کے قتل کیا اور لاش قتل کے دن ہی ٹھکانے لگا دی۔جبکہ زینب سمیت تین لڑکیوں کو کوڑے کے ڈھیر کے قریب یا اسی پر ریپ کر کے قتل کر کے پھینک دیا جہاں سے زینب کی لاش ملی تھی“۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes