نیا آرمی چیف کون ہو گا، بحث چھڑ گئی

Published on November 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

5
اسلام آباد(یو این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نا اہلی کا کیس، پانامہ ایشوز سمیت نیوز گیٹ کی انکوائری زیر سماعت ہونے کے باعث نئے آرمی چیف کا وہ تقرر کر سکتے ہیں کہ نہیں آئینی ماہرین کے درمیان ایک نئی جنگ چھڑنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق گورنر و سابق اٹارنی جنرل پاکستان سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں وزیر اعظم کو مستعفی ہو جانا چاہئے، نئے آرمی چیف کا تقرر تو دور کی بات جب ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے تو ان کا موجودہ عہدہ پر رہنا اخلاقی جواز نہیں بنتا جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر اور معروف قانون دان سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ ابھی تک وزیر اعظم کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں آیا ہے تاہم یہ ان کا صوابدیدی اختیار ہے کہ وہ نئے آرمی چیف کا تقرر کریں یا نہ کریں۔ گزشتہ روز میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب پر سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان کے وزیر دفاع اپنی ہی فوج کے خلاف آگ بھری زبان استعمال کرتے ہیں تو اس وقت دل خون کے آنسو روتا ہے کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنے ہی ملک کے مقدس اور دفاعی اداروں کے خلاف ایسا زہر اگلتے ہیں سپریم کورٹ کے باہر اصل امپائر سپریم کورٹ کو قرار دے کر و دیگر امپائر دو نمبر کہنا خواجہ محمد آصف کا پاک فوج کی جانب واضح اشارہ تھا جو کسی صورت ہر پاکستانی کو قابل قبول نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy