نوازشریف کو منی لانڈرنگ کے کیس میں سزا ہوگی عمران خان

Published on January 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

کراچی(یواین پی) چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری بھی نوازشریف کی طرح کرپٹ انسان ہیں ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا جب کہ نوازشریف کو منی لانڈرنگ کے کیس میں سزا ہوگی۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کوسمجھ نہیں آرہی یہ کیوں نکالا والا رونا دھونا کیوں ہورہا ہے اور نوازشریف پوری کوشش کررہے ہیں کہ انہیں جیل میں ڈالا جائے تاہم نوازشریف کو منی لانڈرنگ کے کیس میں سزا ہوگی کیوں کہ سب کو پتہ ہے ان کے پاس کوئی جواب نہیں جب کہ نوازشریف کا سارا پیسہ واپس آئے گا اور وہ پی ٹی آئی کی حکومت میں تعلیم پرلگائیں گے۔
چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں پولیس ریفارمز کی ضرورت ہے کیوں کہ پنجاب اور سندھ پولیس ماورائے عدالت قتل کرتی ہے، انکاو¿نٹرز میں لوگوں کو مار کے کارروائی ڈالتے ہیں کہ ملزم کو پکڑلیا اور ماردیا ہے جب کہ کوئی بھی پولیس والا قتل نہیں کرسکتا جب تک اس کی پشت پناہی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے بھی ماورائےعدالت قتل کرائے اور پولیس کی وردیاں بدلنے کا ڈرامہ کیا، اچھی بھلی وردی تھی پولیس والوں کو ڈاکیا بنادیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام صرف شریف خاندان کو بچانا ہے البتہ پولیس گردی کا نشانہ بننے والوں کے گھر جائوں گا، اب لوگوں عدالتوں میں دھکےنہیں کھاتے پھریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کےساتھ کہیں نہیں کھڑا ہوسکتا، وہ سرٹیفائیڈ کرمنل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرشکیل الرحمان تیاری کرلیں میں بڑا زبردست کیس لے کر آرہا ہوں۔چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ زینب کے کیس اور عاصمہ کے کیس میں بڑا فرق ہے، قصور میں چائلڈ پورنو گرافی کا کیس سامنے آچکا ہے اور ہمیں شک ہے کہ شاہد مسعود سچ کہہ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes