ٹاؤن کمیٹی مکلی کے چیئرمین پیر زین العابدین جیلانی اور وائس چیئرمین غلام رسول خشک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

Published on January 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹاؤن کمیٹی مکلی کے چیئرمین پیر زین العابدین جیلانی اور وائس چیئرمین غلام رسول خشک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے وائس چیئرمین نے ترقیاتی اسکیموں اور عوامی ترجیحات میں نظرانداز کرنے کے خلاف مکلی مارکیٹ میں احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرلی ہے جس میں پیپلزپارٹی کے سینئر کارکنان نے بھوک ہڑتال کیمپ حصہ لیکر اپنا احتجاج رکارڈ کرایا ہے ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین غلام رسول خشک نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ دوسالوں کے دوران چیئرمین نے وائس چیئرمین اور کونسلروں کو اعتماد میں لیے بغیر ٹاؤن کمیٹی کے تمام فیصلے اپنی مرضی سے کرنے لگا ہے، دوسالوں کے دوران ایک دو موقعوں کے سوائے ٹاؤن کا اجلاس طلب کرنا گوارہ نہیں کرتا ہے ؛ جبکہ مکلی ٹاؤں کمیٹی میں برائے نام کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں اور اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے پر کونسلروں اور عوام کی بی چینی میں اضافہ ہونے لگا ہے ٹاؤن کمیٹی کی عوام کی ایک بڑی اکثریت مضحرصحت پانی استعمال کرنے لگی ہے درجنوں اسکیموں میں لاکھوں روپے کی کرپشن کی جانے لگی ہے ، ماہوار 28 لاکھ روپے کی بجٹ کا بڑہ حصہ کرپشن کے نظر ہونے لگا ہے ، ہر ایک وارڈ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے ماہوار سات لاکھ روپے مختص ہے لیکن تمام رقم کہاں جا رہی ہے چیئرمین کوئی حساب کتاب رکھنے کیلئے تیار نہیں ہے ، انھوں نے کہا کہ میں نے پی پی پی ٹھٹھہ ضلع کے صدر صادق علی میمن اور سیکریٹری اطلاعات سید محمود عالم شاہ کو شکایا ت دی ہے لیکن چیئرمین کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی جاتی ہے انھوں نے مزید کہا کہ چیئرمین دفاتر میں کونسلروں کی اہمیت کو نظرانداز کرکے مسلسل اپنی من مانی کرنے لگا ہے ، دو سالوں کے دوران عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے ہیں ، ہم منتخب کونسلرہیں عوام ہمارے دروازوں پر پوچھتی ہے کہ ٹاؤں کمیٹی نے عوام کی بھتری کیلئے کیا کیا ہے ، مکلی کا ڈرینج سسٹم ناکا رہ ہونے لگا ہے ، عوام کو زہریلے پانی کی فراہمی ہونے لگی ہے جس سے مکلی ٹاؤن کمیٹی میں مختلف امراض نے جنم لیا ہے ، 2018کے انتخابات میں ہم عوام سے کیسے ووٹ لے سکتے ہیں ، مکلی ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین مکلی میں پارٹی کی ساکھ کو سخت متا ثر کیا ہے ، انھوں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو سے مکلی ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy