سنگرحنا ملک،عینی طاہرہ ،غفار لہری اور بھنگڑا کنگ مظہر راہی نے اپنی آواز کا جادو جگاکر میلہ لوٹ لیا

Published on January 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

لاہور(یواین پی) گزشتہ روز شوبز کی دنیا کے نامور فنکاروں نے ’’سمائل فار لائف ویلفئیر فاؤنڈیشن‘‘ کے زیر اہتمام ایک تقریب میں اپنی عمدہ پرمارمنس سے شائقین کے دل موہ لئے ۔گلوکارہ عینی طاہرہ نے اپنا نیا گانا گوانڈی بڑے بھیڑے نکلے‘‘ سنا کر حاضرین کو کھڑے ہو کر داد دینے پر مجبور کردیا۔گلوکارہ حنا ملک نے اپنا نیا گیت ’’بڑا دکھ لگدا اے‘‘ سنایا جسے حاضرین نے بیحدسراہا۔بھنگڑا کنگ مظہرراہی نے اپنے نئے البم کا ٹائٹل سونگ ’’چولہ بوسکی دا‘‘ سنا کرحاضرین کو بھنگڑے ڈالنے پر مجبور کردیا۔گلوکار ندیم شہزا د ، عابد ہاشمی اور جاوید علی نے بھی پرفارم کیا۔ گلوکارہ حوریہ خان نے نازیہ حسن کے مشہور گانے ’’بات بن جائے‘‘ گاکر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔پاکستان کے معروف کامیڈین غفار لہری نے اپنی مشہور آئٹمز پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes