پاکستان مسلم لیگ (ن )کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) ہوگا

Published on May 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا،مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی شرکت کریں گے،اجلاس میں خواجہ محمد آصف، شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفر الحق، مریم اورنگزیب شرکت کریں گے۔اجلاس میں مشاہد حسین سید، مشاہد اللہ خان، سردار یعقوب ناصر سمیت دیگر ارکان شریک ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر کا اعلان کیا جائیگا۔اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مہنگائی کے خلاف احتجاج پر حکمت عملی طے کی جائےگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题