میرا جی ہارون آباد میں بھی ہسپتال کا وعدہ پورا کریں

Published on January 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

\"1\"
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد میں ہسپتال کی تعمیر کا وعدہ کر کے اپنے سابقہ ریکارڈ کے مطابق اس وعدے کو فراموش کر دینے والی اداکار ا میرا کو ہارون آباد کے عوام نے پھر وعدہ یاد دلا دیا ۔\”میرا جی !ہارون آباد کے عوام کے ذہنوں میں آپ کے وعدے ابھی تک گونج رہے ہیں \”لاہور میں عوام کے لیے پہلے ہی بہت ہسپتال ہیں ،ہارون آباد کے علاج کے لیے ترستے عوا م کو جھانسہ دے کر لاہور اور گردونواح میں ہسپتال کی تعمیر کے لیے زمین کی تلاش کے لیے مارے مارے پھرنے کی بجائے ہارون آباد کے عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے ہارون آباد کے شہریوں کا مطالبہ ،فلمسٹار میرا آبائی علاقہ ہارون آباد ہے جس کی گلیوں میں کھیلتے ہوئے میرا کا بچپن اور بعد کا حصہ گزرا ہے اور ان کی نانا نانی سمیت کئی قریبی عزیز اسی ہارون آباد کی مٹی میں دفن ہیں اور اسی مٹی سے جنم لینے والی ارتضی رباب نے بعد میں میر ا کے فلمی نام سے شہرت پائی لیکن بعد میں ہارون آباد کو بھول گئیں میرا کی والدہ نے گزشتہ الیکشن 2013میں ہارون آباد کے حلقہ پی پی 283سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور میرا بھی اس انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے ہارون آباد کے دورے کرتی رہیں انتخابی مہم کے دوران عوام کو دعوے اور وعدے کرتی رہیں کہ اپنی والدہ کے نام پر یہاں بہت بڑا فری ہسپتال بناؤ ں گی اور پھر ایک ڈاکومنٹری بھی اس سلسلہ میں بنا کر گئیں ہارون آباد کے مریضوں کو پھر ایک بار لالی پاپ دے گئیں کہ فکر مت کریں میں ہارون آباد میں ہسپتال کے لیے کینیڈا اور امریکہ میں مہم چلا کر فنڈز لائی ہوں اور ہارون آباد میں آپ غریب لوگوں کے لیے ہسپتال بناؤں گی کیونکہ اس دھرتی سے مجھے بہت محبت ہے بعد ازاں اچانک میرا نے لاہور میں گزشتہ دنوں اعلان کر دیا کہ لاہور میں ہسپتال بناؤں گی اور ہارون آباد کا نام تک بھول گئیں ہارون آباد کے شہریوں نے ایک بار پھر میرا کو ان کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے ہر وعدے پر ہارون آباد کے عوام نے اعتبار کیا اگرچہ

Readers Comments (0)

Comments are closed.

Weboy