لاہور ،سیشن کورٹ میں فائرنگ،دو شخص لقمہ اجل بن گئے

Published on January 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

لاہور (یواین پی )صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیشن عدالت میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں جس سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو شخص ہلاک ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عمران شفیع کی عدالت میں ایک کیس زیر سماعت تھا۔اس دوران مخالفین کے درمیان جھگڑا ہوا اور فائرنگ شروع ہو گئی۔ایک حملہ آور کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم امجد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار آصف کو بھی گولی لگی اور وہ بھی جاں بحق ہو گئے۔بتا یا جا رہا ہے کہ پولیس نے سیشن عدالت کے تمام داخلی اور خارجی دروازے بند کردئیے ہیں اور حملہ آور اس وقت احاطہ عدالت میں ہی موجود ہے جس کو پکڑنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری سیشن عدالت میں پہنچ گئی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题