حکومت اور تحریک انصاف کے مابین تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔سراج الحق

Published on August 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

222
اسلام آباد ۔۔۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے مابین تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اگر کچھ معاملات حل ہونے سے رہ بھی جاتے ہیں تو وہ پھر بھی مذاکراتی عمل جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی ایک دوسرے سے دوری پر ہیں لیکن اب یہ فاصلہ کم ہو رہا ہے اور وہ ایک ہی سمت میں بڑھ رہے ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طرفین میں بڑی لچک پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ بحران کا بات چیت کے ذریعے حل نکالاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کو بھول کر آگے کی طرف دیکھنا چاہیے۔ سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے تحریک انصاف سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ واپس لیں جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سے بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ استعفوں کو قبول کرنے کی کارروائی میں جلدبازی نہ کریں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme