پیرس میں جاری مسلسل بارشوں کی وجہ سے ذرائع آمدورفت اور مواصلات کا نظام متاثر

Published on January 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

پیرس… فرانس کے شہر پیرس میں بہنے والے دریائے سین میں نچلے درجے کا سیلاب ہےاور ، دریائے سین میں سیلاب ساڑھے چھ میٹر کی حد تک پہنچ چُکاہے جس میں جلد کمی متوقع نہیں ہے کیوں کہ اس دوران مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ دس روز سے جاری بارش کے باعث دریائے سیںن میں نچلے درجہ کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے سین کے دونو اطراف کے برتھ جنہیں (قے دُو سین )بھی کہا جاتا ہے عوام کی آمدورفت کیلئے بند کر دئیےگئے ہیں جو کے پانی میں ڈوب چکے ہیں۔دریائے سین جو کے پیرس کے بیچو بیچ گزرتا ہے دس میٹر کی گہرائی رکھتا ہے جس میں پانی کی سطح چھ ساڑھے چھ میٹر سے تجاویز کر چُکی ہے ۔فرانس مسلسل ایک ماہ سے بارشوں کی زد میں ہے جس کی وجہ سے اکثر علاقوں میں مواصلاتی نظام میں وقت دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ بلدیہ پیرس نے خصوصی طور پر حفاظتی تدابیر اپنائی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog