ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ہیپاٹائٹس اوردوسری معدہ وغیرہ کی میڈیسن ختم،مریض رل گئے

Published on May 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 513)      No Comments

قصور(یواین پی)ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ہیپاٹائٹس اوردوسری معدہ وغیرہ کی میڈیسن ختم ہوگئیں مریضوں کوشدیدمشکلات کاسامناجس کایرقان کاکورس چل رہاتھااس کو میڈیسن نہیں مل رہی بازارسے قیمت4ہزارروپے سے 5ہزارروپے تک ہے جوغریب آدمی نہیں خریدسکتاباقی ادویات بھی ختم ہوچکی ہیں ڈاکٹر جوآوٹ ڈورمیں بیٹھ کر پرچی پر میڈیسن لکھتے ہیں ڈسپنسری سے صرف ایک شربت یاپیراسیٹامول گولی کا پیکٹ دے دیاجاتاہے آوٹ ڈور میں مریضوں کوہاتھ تک نہیں لگایاجاتادورسے جب مریض کمرے میں داخل ہوتاہے پہلے ہی نسخہ تجویز ہوچکاہوتا ہے۔وارڈوں میں بھی مریضوں کابراحال ہے تمام ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اپنے پرائیویٹ کلینک کھول رکھے ہیں جہاں پر 7سویا5سوروپے فیس ہے تمام میں کھول رکھے ہیں جہاں پر مریضوں کوتسلی سے چیک کیاجاتاہے اورمہنگے ترین ٹیسٹ لکھے جاتے ہیں جواپنی من پسند لیبارٹریوں سے کروائے جاتے ہیں جبکہ دوسری طرف ہسپتال کے کیمرے کئی ماہ سے خراب ہیں گزشتہ روزایک نومولادہ بچی گائنی وارڈسے اغواءہوچکی ہے جس کا مقدمہ تھانہ صدرمیں درج ہے تاحال ملزمہ بھی گرفتارنہیں ہوسکی وہاں پرپولیس چوکی کاعملہ مریضوں سے سارادن گپیں لگانے میں مصروف ہوتاہے کئی موٹرسائیکلیں بھی چوری ہوچکی پولیس چوکی کاکوئی فائدہ نہیں ہے جبکہ دوسری طرف ایمرجنسی میں ایک ڈاکٹر اورسٹاف موجودہوتاہے جوصرف مریضوں کےساتھ بدتمیزی کرتاہے آج کل بچوں اوربڑوں میں اُلٹیاں پیچس کاوائرپھیل رہاہے مریضوں کوایمرجنسی میں ادویات دینے کی بجائے صرف کوہسہ جاتاہے یہ ہے ضلع قصورکاسب سے بڑاہسپتال جہاں پر مسائل کبھی ختم ہی نہیں ہوئے ہیں قصورکے غریب عوام نے وزیر صحت اورسیکرٹری ہیلتھ وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes