گلاں دلی توں لاھور تک ھوندیاں نی تیرے ویلی یار دیاں

Published on February 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

طارق شبو اور رضوان سوھنا بھارتی شاعر نریش نمانہ کےلکھے گیت گائیں گے
لاہور(یواین پی )پنجاب کلچر کے دو نامور گلوکار بھارتی شاعر نریش نمانہ کےلکھے ہوئے گیت کو اپنی آواز سے چار چاند لگایئں گےطارق شبو اور رضوان سوہنا کے ڈواٹ سونگ’’گلاں دلی توں لاھور تک ھوندیاں نی تیرے ویلی یار دیاں ‘‘ کی لاھور سٹوڈیو میں ریکارڈنگ کی جا رہی ہے رضوان سوہنا نےیواین پی سے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ ہمارا یہ سونگ انڈیا اور پاکستان دونوں ملکوں میں بیک وقت ریلیز ہو گا اور مجھے امید ہے کہ شائقین موسیقی میرے پہلے گیتوں کی طرح اس نئے سونگ کو بھی پذیرائی بخشیں گےطارق شبو اور رضوان سوہنا نامور سنگر شبو لوھار کے ہونہار بیٹے ہیں اور ان کے متعدد میوزک والیم مارکیٹ میں ریلیز ہو کرمقبولیت حاصل کرچکے ھیں بھارتی شاعر نریش نمانہ کے لکھے ہوئے گیت پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں یکساں مقبول ہیں حال ہی میں نریش نمانہ کے لکھے ہوئےگیت پاکستان میں گلوکاروں نے گانا شروع کئے ہیں اس سلسلے میں معروف پروموٹر اور شاعر عنصر پپو ان کے ساتھ خصوصی معاونت کر رہے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes