ہمیں کمیونیٹیز ( جالیات) کودلچسپ اور دوستانہ ماحول فراہم کرکے بہت خوشی ہوتی ہے صالح باھوینی

Published on February 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 560)      No Comments

میں سعودی عرب کی اس صحتمندانہ کوشش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ماجد حسین میمن
جدہ (زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں کمیونیٹیز فٹبال ٹورنامنٹ کے مستشار( ایڈوائزر ) صالح بن سالم باھوینی نے پاکستان قونصلیٹ جدہ کے ویلفیر قونصل ماجد حسین میمن کوایک بڑی عوامی تقریب میں اعزازی شیلڈ پیش کی – اسی موقع پر معروف سماجی شخصیت اور صحافی محمد عامل عثما نی کو بھی کمیونیٹی اور میڈیا کے مابین بہترین رابطہ مہیا کرنے پر تعریفی اور تشکر کی سند سے نوازا گیا — تقریب میں مکہ مکرمہ کی پاکستانی فٹبال ٹیم کے پاکستانی منیجر یوسف رمضان بخش بھی موجود تھے – وا ضح رہے کہ آیندہ ٹرافی میچوں کے مقابلوں میں جدہ شہر میں 22 اور مکہ گرازونڈ پر 20 ٹیمیں حصہ لیں گی — جدہ اور مکہ دونوں شہروں کے مقابلوں میں پاکستان کمیونیٹی کی ممتاز تربیت یافتہ ٹیمیں میدان میں اتریں گی – شیخ صالح بن سالم باھوینی نے کہا کہ کمیونیٹی ( جالیات) فورم اور کھیلوں کے مقابلہ کرانے کا مقصد کمیونیٹیز کے آپس میں بہترین اور دوستانہ ماحول فراہم کرناہے اور ہمیں اس قسم کی خدمات انجام دینے سےبہت قلبی فرحت محسوس ہوتی ہے – پاکستان قونصلیٹ جدہ کے قونصل ویلفئر نے صالح بن سالم باھوینی کی طرف سے شیلڈ پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنے اپنے ممالک سے دور سعودی عرب کی اس پرخلوص اور بے لوث خدمت اور کمیونیٹیز کی دلچسپی کے لئے پرامن ماحول موقع اورگراٰنڈ فراہم کرنے پر شکریہ پیش کرتا ہوں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme