دو گروپوں کے درمیان لڑائی اور فائرنگ،جلد ملزمان پولیس حراست میں ہونگے ۔ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی

Published on February 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

بورے والا ( ڈاکٹر امجد حسین امجد) ابتدائی اطلاع کے مطابق سٹیڈیم گیٹ کے باھر دو کروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی . راؤ فرحان اور اس کے ساتھی نے راشد ولد غلام مصطفی قوم ڈوگر سکنہ میاں ٹاؤن بوریوالہ ارباز چوھان ولد مقصود سکنہ 437 آی بی بوریوالہ اور حسن ولد ظفر اقبال گلی۔نمبر 8 مجاھد کالونی بوریوالہ کو زخمی کر دیا ھے اور موقع سے فرار ھو گئےزخمیوں کو برائے علاج معالجہ ہسپتال پہنچایا گیا.دونوں پارٹیوں کے درمیان پہلے بھی لڑائی ھو چکی ہے جس کا مقدمہ نمبر 52/18درج رجسٹر ہے.ایس پی انوسٹی گیشن, ڈی ایس پی صدر , ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن , ایس ایچ او سٹی بوریوالا موقع پر موجود ہیں. فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کیلئے ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کئے جا رہے ہیں. جلد ملزمان پولیس حراست میں ھونگے ۔ایس پی انویسٹی گیشن وھاڑی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog