عابد شیر علی کی درخواست سماعت کیلئے منظور ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا

Published on August 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

لاہور (یواین پی)لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی کی این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے اور الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عابد شیر علی کی درخواست منظور کر لی ہے اور الیکشن کمیشن سمیت دونوں فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ جب تک پٹیشن کافیصلہ نہیں آجاتا اس وقت فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے ۔واضح رہے کہ عابد شیر علی نے درخواست میں موقف اپنا یا تھاکہ پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے وقت باہر نکال دیا گیا تھا اور مخالف امیدوار کو جتوانے کےلئے جعلی فارم 45 بنائے گئے۔عابد شیر علی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دے اور عدالت فیصلے تک فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا بھی حکم دے۔جسے منظور کر لیا گیاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题