عمران خان کے آنے کے بعد سیاست سے شائستگی اور احترام ختم ہو گیا،اسفند یار ولی

Published on February 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

نواز شریف سی پیک بارے وعدہ پورا کریں ،عوامی اجتماع سے خطاب
ہرنائی(یوا ین پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہا ہے کہ عمران خان کے آنے کے بعد سیاست سے شائستگی اور ختم ہوچکی وہ صرف گالی دینا جانتے ہیں ، اے این پی نے کبھی غیرآئینی اورغیر جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا نہ دے گی ۔ کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کریں گے ۔ہرنائی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کاسی پیک کے مغربی روٹ سے متعلق وعدہ وفاکیاجائے۔اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ زرداری کے ساتھ اتحاد کیا تو صوبے کو نام دینے میں کامیاب ہوئے ،18ویں ترمیم میں ہم نے پختونوں کے حقوق کا تحفظ کیا۔فاٹا اصلاحات کی صرف مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی مخالفت کررہے ہیں۔رہنما اے این پی نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں ہماری حکومت میں کیا کام ہوا اور مخالفین اپنے دور میں کیا کررہے ہیں، باچا خان قوم کے بچوں کو اپنا سمجھتے تھے یہی فرق ہے ہماری اور مخالفین کی سیاست میں ،مخالفین میرے کسی وزیریا ممبر پر کرپشن ثابت کریں پھر بات کریں ۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا، سب کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے چور اور ایماندار کا پتا چل جائے گا۔اسفندیار ولی نے کہا کہ افغانستان میں جنگ امریکا نے شروع کی تھی اب ذمہ داری ہم پر ڈالی جارہی ہے، دو عالمی جنگوں میں اتنا خون نہیں بہا جتنا کچھ سال میں پختونوں کا بہایا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme