پختونخواہ کی معروف سٹیج اداکارہ سنبل قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Published on February 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

مردان (یواین پی )پختونخواہ کی معروف سٹیج اداکارہ سنبل قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئیں ۔ مردان کے علاقے ملتون میں تین حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر اداکارہ سنبل پر گولیاں برسا دیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سابق پولیس انسپکٹر نعیم خٹک ،نصیب اور جہانگیر خان شامل ہیں ۔ملزم جہانگیر خان گلو کارہ غزالہ جاوید کے قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہے ۔پولیس نے مزید بتا یا کہ فائرنگ کا واقعہ تقریب میں جانے سے انکار پر پیش آیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme